دعا بتاریخ ستمبر 23, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَللّٰهُمَّ 
 أَخْرِجْنَا مِنْ ظُلُمَاتِ الْوَھْمِ، 
 وَ أَکْرِمْنَا بِنُوْرِ الْفَھْمِ،  
 وَ افْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ الْعِلْمِ، 
 وَ زَیِّنَّا بِالْأَخْلَاقِ الْحَسَنَةِ وَ الْحِلْمِ 
 اَللّٰهُمَّ 
 نَوِّرْ قُلُوْبَنَا بِنُوْرِ ھِدَایَتِكَ کَمَا نَوَّرْتَ الْسَّمَاءَ وَ الْأَرْضَ أَبَدًا أَبَدًا، 
 بِرَحْمَتِكَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ ! 
  
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 


اردو

 اے اللّٰہ! 
 آپ ہمیں وہم (فاسد خیالات) کے اندھیروں سے نکال لیجیے، 
 فہم (فراست) کی روشنی سے ہماری عزت افزائی کیجیئے 
 ہمارے لیے (راہِ حق دکھانے والے) علم کے دروازے کھول دیجئے، 
 ہمیں اچھے اخلاق (عادتیں) اور بردباری سے آراستہ کر دیجیے، 
​ اے اللّٰہ! 
 ہمارے دلوں کو ہدایت کے نور سے روشن کر دیجیے جس طرح آپ نے آسمانوں اور زمین کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے روشن کیا، 
 اے رحم کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ! 
 اپنی رحمت (کی صفت) کے سبب (ہم پر رحم فرمائیے)۔ 
 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔