دعا بتاریخ ستمبر 23, 2023

دعائے شیخ

عربی

أسأل الله
 العلي العظيم الكريم واسع الفضل
 ومستحق الشكر ومانح الأجر وملهم الصبر
 أن يفتح لنا أبواب رحمته ومغفرته وعافيته
 وأن يمدَّنا بالنعم لنحمدَه ويكرمَنا  لنشكرَه سبحانه جل شأنه. 

             آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

بلند ذات ، عظمت والے ، مہربان ، وسیع فضل والے ، شکر کے حقدار ، اجر وثواب عطا کرنے والے اور صبر واستقامت کا الہام (دل میں ڈالنے) والے *اللّٰہ تعالیٰ* سے میں درخواست کرتا ہوں کہ :
 وہ ہمارے لیے اپنی رحمت ، اپنی بخشش اور اپنی عافیت کے دروازے کھول دیں ، 
وہ ہم پر اپنی نعمتیں پھیلادیں تاکہ ہم اس کی تعریف کریں ، 
اور وہ ہماری عزت افزائی کریں تاکہ ہم اس کا شکر ادا کریں ، جو پاک ہے ، جس کی شان بلند ہے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔