دعائے شیخ
اللهم
كما احييت الأرض بإنزال الغيث ..
أحي قلوبنا بذكرك وثنائك وشكر نعمائك، واغفر ذنوبنا، واقبل دعائنا، ووفقنا لما تحب وترضى.
اللهم
إنك وضعت في كل قلب ما يشغله فأودع في قلوبنا ما يشغلنا بك ،
وأودع في أسماعنا ما يطمئننا بك ،
وأودع في ألسنتنا ما يهدينا اليك
اللهم
انا نستغفرك استغفارا يطهر النفوس من أوزارها ونشهد لك شهادة نحشر تحت ظلالها
اللهم
ارزقنا حمدا يملأ الميزان وشكرا يزيدنا في اﻻحسان.
اللهم
لا تحرمنا ونحن ندعوك ،ولا تردنا ونحن نرجوك يا أرحم الراحمين .
اے اللّٰہ!
جس طرح آپ نے بارش نازل کرکے زمین کو زندگی (پیداواری صلاحیت) بخشی ۔۔
(اسی طرح) آپ ہمارے دلوں کو بھی اپنے ذکر کرنے (یاد رکھنے)، اپنی تعریف کرنے اور اپنی نعمتوں کے شکر کرنے (قدر دانی کی توفیق) کے ذریعہ زندہ و بیدار فرما دیجیے ،
اور ہمارے گناہ بخش دیجیے ،
ہماری دعا قبول فرما لیجیے ،
ہمیں (ان اعمال کے کرنے کی) توفیق دے دیجیے جن سے آپ محبت رکھتے اور راضی ہوتے ہیں ۔
اے اللّٰہ!
بیشک آپ نے ہر دل میں (کسی عمل کی محبت) رکھی ہے جس کے ساتھ وہ مشغول رہتا ہے ،
پس آپ ہمارے دلوں میں (اپنی محبت) سونپ دیجیے جو ہمیں آپ (کی ذات) کے ساتھ مصروف رکھے ،
ہمارے کانوں میں بھی وہ (کلمات سننا) ودیعت فرما دیجیے جو ہمیں آپ سے اطمینان بخش دے ،
اور ہماری زبانوں پر وہ (گفتگو) ودیعت کردیجیے جو ہمیں آپ کی طرف رہنمائی عطا کرے ۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے اپنے گناہوں کی ایسی معافی چاہتے ہیں جو (ہمارے) نفسوں کو ان کے بوجھ ( گناہوں) سے پاک کردے اور ہم (آپ کی ذات و صفات کے یکتا ہونے اور رسول اللہ ﷺ کی رسالت کی) ایسی (سچی) گواہی دیتے ہیں جو ہمیں (محشر کے میدان میں) اپنے سائے کے نیچے جمع کر لے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں توفیق دے دیجیے اپنی ایسی حمد کی جو (نامہ اعمال کے) ترازو کو بھر دے اور ایسے شکر کی جو ہمیں خیر و بھلائی مزید عطا کر دے ،
اے اللّٰہ!
اے ارحم الراحمین ! آپ ہمیں ایسی حالت میں کہ ہم آپ سے دعا کرتے ہیں (قبولیت سے) محروم نہ فرمائیے اور آپ ہمیں اس حال میں کہ ہم آپ سے (آپ کی رحمت کی) امید رکھتے ہیں (اپنے در سے) واپس نہ کیجئے (ہماری امید پوری فرمائیے)