دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
یَا مُقَسِّمَ الْأَرْزَاقِ اِسْقِنَا وَ أَحِبَّتَنَا مِنْ مَّاءِ الْجَنَّةِ
وَ ارْحَمْنَا وَ أَذِقْنَا فِیْ الْجَنَّةِ أَحْلیٰ مَذَاقٍ
وَ ارْفَعْ دَرَجَاتِنَا یَوْمَ الْتَّلَاقِ
اَللّٰهُمَّ
أَنْتَ الْعَالِمُ بِسَرَائِرِنَا فَأَصْلِحْھَا وَ بِحَوَائِجِنَا فَاقْضِھَا وَ بِذُنُوْبِنَا فَاغْفِرْھَا وَبِعُیُوْبِنَا فَاسْتُرْھَا
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
اے وسائلِ رزق کو تقسیم کرنے والے!
ہمیں اور ہمارے احباب کو (قیامت کے دن کے بعد) جنت کے پانی سے پلا دیجیے،
ہم پر رحم فرمائیے،
ہمیں جنت میں شیریں ذائقہ چکھا دیجیے،
ملاقات (قیامت) کے دن ہمارے درجات بلند کر دیجیے،
اے اللّٰہ!
آپ ہی جاننے والے ہیں ہمارے پوشیدہ رازوں کو ، پس انہیں سنوار دیجیے،
ہماری حاجات کو ،پس آپ انہیں پورا کر دیجیے،
ہمارے گناہوں کو ، پس آپ انہیں بخش دیجیے،
اور ہمارے عیبوں کو ، پس آپ ان پر پردہ ڈال دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔