دعائے شیخ
اللهمّ
لاصبر لنا على البلاء
ولا قوة لنا على الفقر
فلا تحجب عنا رزقنا بذنوبـِنا
ولا تكل قلوبنا في التعلق بخلقك لقضاء حاجاتنا
وتول أنت كفايتنا وانظر إلينا بعين الإحسان
في جميع أمورنا،
فبضلك اللهمَّ استغنينا
وبجودك ياربنا أصبحنا وأمسينا
وبما عندك ياربّنا من رعاية وعناية اكتفينا .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آزمائش پر ہم میں صبر (کی ہمت) نہیں ،
محتاجی ( کو برداشت کرنے کی) ہم میں طاقت نہیں ،
پس آپ ہمارے گناہوں کے سبب ، ہم سے ہمارے رزق کو نہ رکنے دیجئے،
ہماری حاجتوں کے پورا ہونے میں ، ہمارے دلوں کو اپنی مخلوق کے ساتھ تعلق کے سپرد نہ کیجیے ،
آپ ہماری کفایت (مسائل کے حل) میں ہمارے نگران بن جائیے ،
ہمارے تمام امور میں ، ہماری طرف احسان (بحسن و خوبی انجام دہی) کی نظر فرمائیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنے فضل کے ساتھ (اپنے علاوہ سے) مستغنی کر دیجیے ،
، اے ہمارے پروردگار ! آپ کی سخاوت کے ساتھ ھماری صبح اور ہماری شام (شب و روز) بسر ہوتی ہے ،
اے ہمارے پروردگار ! جو کچھ آپ کے پاس (ہمارے لیے) نگرانی اور عنایت ہے (اس سے ، ہمارے لیے) ، ہم اطمینان پاتے ہیں ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔