دعا بتاریخ اپریل 23, 2023

دعائے شیخ

عربی

مشاعر الختام تبكينا

اللّهم إنك سلمّتنا رمضان ونحن في أحسن حال فلك الحمد على هذه النعمة.
بعد أيام قليلة سنسلّمك رمضان فتقبله منا بصيامه وقيامه 
واعف عن زلاتنا وسدّالخلل في عباداتنا إنك غفور رحيم .. 
إلهي وخالقي ومعبودي
لي دعوة عند بابك قبل انتهاء شهرك الفضيل
أرجوك ربي و أتوسل إليك 
يا صاحب الإسم الأعظم والوجه الأكرم 
أسألك بأسمائك الحسنىٰ التي إذا سئلت بها أعطيت وإذا دعيت بها أجبت يااااحي يااااقيوم ..
سلمنا لرمضان القادم ونحن في صحة وعافية ومن نحب.    
اللّهم اعتق رقبتي ورقاب والديَّ  و أهلي و أحبائي ومن يقرأ الآن وأهله وأحبته ومن له فضل علينا ومن له حق علينا مـِن النار يارب العالمين .. 
اللّهم أحسن خاتمتنا واغفر لنا واعتق رقابنا بفضلك وكرمك ياكريم ..

اردو

(رمضان المبارک کے)  اختتام پر جذباتِ گریہ
بصورتِ دعاء ؛ از حضرت مرشد دامت برکاتہم العالیہ

اے اللّٰہ!
بیشک آپ نے ہمیں رمضان المبارک سپرد کیا تھا اور ہم (جسم وروح کے لحاظ سے) اچھی حالت میں رہے ، پس اس نعمت (کی نوازش پر) آپ ہی کی تعریف ہے۔ 
کچھ دنوں بعد ،  ہم آپ کو رمضان المبارک پیش کررہے ہیں پس آپ ، ہم سے اس کے روزوں اور اس کے قیام (تراویح) کو قبول کیجئے ،
  ہماری لغزشوں سے درگزر کیجئے اور ہماری عبادتوں میں (ہر طرح کے) خلل کا انسداد کیجئے ۔
بیشک آپ بہت بخشنے والے نہایت مہربان ہیں ۔۔ 
اے میرے خدا ، اے میرے خالق اور اے میرے معبود !
اس فضیلت والے مہینے کے اختتام پر ، آپ کے دروازے پر میری ایک دعا ہے : 
میں اپنے رب سے امید کرتا ہوں اور آپ کو ہی وسیلہ بناتا ہوں 
اے اسم اعظم اور رخِ مہربان والے !
میں آپ سے ، آپ کے ان اسماء حسنیٰ (اچھے ناموں) کے ذریعہ درخواست کرتا ہوں کہ ان کے ساتھ جب آپ سے سوال کیا گیا تو آپ نے دیا  اور جب آپ سے ان کے ساتھ دعا کی گئی تو آپ نے قبول کی ۔
اے زندہ ! اے قائم ذات ! ۔۔ 
ہمیں آنے والے رمضان کے لئے اس حال میں سلامت رکھئے کہ ہم  اور جو ہمیں محبوب ہے صحت و عافیت کے ساتھ ہوں۔ 
اے اللّٰہ!
میری گردن کو ، میرے والدین کی ، میرے اہل خانہ کی ، میرے احباب کی ، جو (اس دعاء) کو اس وقت پڑھ رہے ہیں ان کی ، ان کے اہل خانہ کی ، ان کے احباب کی ، جن کا ہم پر احسان ہے ان کی اور جن کا ہم پر حق ہے ، ان (سب) کی گردنوں کو آگ سے آزاد کردیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! (ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!) ۔۔ 
اے اللّٰہ! اے کریم ذات ! 
اپنے فضل اور اپنے کرم سے ہماری زندگی کا خاتمہ اچھا کر دیجیے ، ہمیں بخش دیجیے اور ہماری گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کر دیجیے ۔۔