دعائے شیخ
اللهم
وقد أقبلت العشر الأواخر، فاكرمنا بنور منك عامر،
وقلب سليم طاهر،
واجعلنا من عتقائك يا كريم يا قادر.
اللهم
ارزقنا فضل قيام ليلة القدر واجعلنا من أسعد أهلها ..
نسألك أن تفرج بحولك كربتنا ويسر لنا فرجًا قريبًا وآنس وحدتنا
جُد علينا يا مولانا بالفوز بهذه الليلة العظيمة بليلة القدر
بعلو مقامنا في جنتك يا جميل الستر،
يا عظيم الذكر
يا رب مع اول ليلة وترية
اذقنا عظيم رحمتك،
وجميل كرمك، وفيض مغفرتك، وسعة عفوك، ولا تشغلنا عنك بغيرك
اللهم
اجعلنا من الفائزين بها
المشمولين بنفاحتها وبركاتها وخيراتها وأنوارها
واجعلنا فيها من عتقائك من النار
يارب ياكريم ياقادر .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
جبکہ (رمضان المبارک کا) آخری عشرہ آ پہنچا ہے ،
پس آپ ہماری اپنی جناب سے پر رونق نور اور صاف پاکیزہ دل (کی عنایت) کے ساتھ عزت افزائی کیجئے ،
اے مہربان ذات ! اے قدرت والے !
ہمیں (جہنم سے) اپنے آزاد کردہ بندوں میں شامل فرما دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں شب قدر میں قیام (عبادت) کی فضیلت عطا کر دیجیے اور ہمیں اس (شب قدر) کے خوش نصیب ترین لوگوں میں شامل کر دیجیے ۔۔
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ اپنی حفاظت کی فراہمی سے مصائب دور فرما دیجیے ،
فوری خوشحالی ہمارے لیے آسان کر دیجیے ،
اور ہمارے اکیلے پن کو انسیت عطا کر دیجیے ،
اے ہمارے آقا ! ہمیں اس عظمت والی رات شب قدر ، کو پانے کی بڑی کامیابی کا اور اپنی جنت میں بلند وبالا مقام کا فیض عطا کیجیے ،
اے (عیبوں کو) خوبصورت انداز میں چھپانے والے !
اے عظیم ذکر کے مالک !
اے ہمارے پروردگار !
(آخری عشرے کی) پہلی طاق رات کی ابتدا سے ہمیں اپنی عظیم رحمت ، اپنی خوبصورت مہربانی ، اپنی معافی کی وسعت سے لطف اندوز (مالا مال) کردیجیے ،
اور ہمیں اپنے علاوہ کسی اور کے ساتھ مصروف نہ ہونے دیجئے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں اس (شب قدر) کے ساتھ ان کامیاب ہونے والوں میں شامل فرما دیجیے جو اس (شب قدر) کی خوشبوؤں ، اس کی برکتوں ، اس کی بھلائیوں اور اس کے انوارات میں شامل ہوں ،
اے ہمارے پروردگار ! اے مہربان ذات ، اے قدرت والے !
ہمیں اس رات میں ، جہنم کی آگ سے آزاد کردہ لوگوں میں شامل فرما دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔