دعا بتاریخ مارچ 23, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم
 إنا نسألك القبول بين الخلق و أن تسخرلنا ملائكتك و جنود أرضك و كل من وليته أمرنا
اللهم
 انك حسبنا ووكيلنا و قوتنا وسندنا في ضعفنا 
 اللهم
 انك انت جابر كسرنا و انت من يطيّب جرحنا، 
لا تجعل حاجتنا بيد احد من خلقك و اكفنا بك.
اللهم 
اعتق رقابنا من النار وبلغنا ليلة القدر 

    آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ سے، (آپ کی) مخلوق میں اپنی قبولیت کی درخواست کرتے ہیں، 
اور یہ کہ آپ ہمارے لیے اپنے فرشتوں، اپنی زمین کے لشکروں اور ان سب کو جنہیں آپ نے ہمارے کام کا نگران بنایا، ہمارے لئے مسخر کر دیجیے (ہمارے کام میں لگا دیجیے)،
اے اللّٰہ!
بیشک آپ ہی، ہماری کمزوری میں ہمیں کافی، ہمارے کار ساز، ہماری طاقت اور ہمارا اعتماد ہیں، 
اے اللہ!
  آپ ہی ہیں جو ہماری ٹوٹ پھوٹ کو درست کرتے ہیں اور آپ ہی ہمارے زخموں پر مرہم رکھتے(شفایاب کرتے) ہیں 
 ہماری ضرورتوں (کی تکمیل) کو اپنی مخلوق میں سے کسی کے ہاتھ میں نہ رکھئے، ہمارے لئے آپ ہی کافی ہوجائیے۔
اے اللّٰہ!
ہماری گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کر دیجیے اور ہمیں لیلۃالقدر تک پہنچا دیجیے (توفیق دیجیے). 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔