دعائے شیخ
اللهم هب لنا من نورك نوراً نستضيء به ما أحييتنا
اللهم انك وضعت في كل قلب مايشغله فأودع في قلوبنا
ما يشغلنا بك وأودع في أسماعنا مايطمئننا بك
و أودع في ألسنتنا
ما يهدينا اليك ياقدير
اللهم
اشف مرضانا وارحم موتانا
وصل اللهم على سيدنا محمد
اے اللّٰہ !
ہمیں اپنے نور سے ایسی روشنی عطا فرما دیجیے جس سے ہم اس کو روشن کرسکیں جس کو آپ نے ہمارے لئے حیات بخش بنایا۔
اے اللّٰہ !
بیشک آپ نے ہر دل میں وہ چیز رکھی ہے جو اسے مشغول (مصروف) رکھتی ہے پس آپ ہمارے دلوں میں وہ امانت رکھ دیجیے ، جو ہمیں آپ کے ساتھ ہی مشغول و مربوط رکھے ،
ہمارے کانوں میں وہ چیز (گفتگو) رکھ دیجیے ، جو ہمیں آپ کے ساتھ اطمینان عطا کردے ،
ہماری زبانوں پر وہ بات ودیعت کر دیجیے جو ہمیں آپ کی (رضا کی) طرف چلا دے ، اے قدرت والے ! ( ہماری دعائیں قبول فرمائیے اور ہمت دیجئے )
اے اللّٰہ !
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ،
ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے اور
اے اللّٰہ ! ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے ۔