دعا بتاریخ فروری 23, 2026

دعائے شیخ

عربی

اَلْلًّهُمَّ
إِنَّانَسْئَلُكَ الْعَفْوَ وَ الْعَافِیَةَ فِیْ الْدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ،
اَلْلًّهُمَّ
إِنَّانَسْئَلُكَ رِضَاكَ وَ الْجَنَّةَ وَ نَعُوْذُ بِكَ مِنْ غَضَبِكَ وَ الْنَّارِ،
اَلْلًّهُمَّ
اُرْزُقْنَا فِیْ شَھْرِكَ الْکَرِیْمِ رَحْمَةَ الْأَیْتَامِ وَ إِطْعَامَ الْطَّعَامِ وَ إِفْشَاءَِ الْسَّلَامِ وَ صُحْبَةَ الْکِرَامِ.

آمِيْن يَا رَبَّ العَالَمِيْنَ
حَفِظَكُمُ الْلّٰهُ وَ أَحْيَاكُمْ حَيَاةً طَيِّبَةً 

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے دنیا و آخرت میں (اجتماعی و انفرادی گناہوں پر) درگزر اور عافیت کی درخواست کرتے ہیں،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے آپ کی رضا اور جنت (میں داخلے کی) درخواست کرتے ہیں اور ہم آپ کی ناراضگی اور (جھنم کی) آگ سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں۔
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں اپنے اس مہربان مہینے (رمضان المبارک) میں، یتیموں پر رحمت (شفقت)کرنے ، (ضرورت مندوں اور مہمانوں کو) کھانا کھلانے، (معاشرے میں) سلامتی پھیلانے اور اپنے معزز بندوں کی صحبت (رفاقت) سے بہرہ مند کردیجیے۔

اے اقوامِ عالَم کے مالک !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔