دعا بتاریخ فروری 23, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا الْھِدَایَةَ وَالْإِخْلَاصَ وَالْإِحْسَانَ وَالْقُبُوْلَ وَالْسِّتْرَ وَالْعَفْوَ وَالْعَافِیَةَ وَالْتَّوْبَةَ وَالْصِّدْقَ وَحُسْنَ الْخَاتِمَةِ وَالْرِّزْقَ الْحَلَالَ الْوَاسِعَ وَالْبَرَکَةَ فِیْ کُلِّ أُمُوْرِنَا 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً 

اردو

اے اللّٰہ!
ہمیں ہدایت (درست راستہ پر پہنچ)، اعمال میں اخلاص، نیکی، اپنے ہاں قبولیت، عیوب کی ستر پوشی، گناہوں پر درگذر، عافیت، توبہ کی توفیق، سچائی، زندگی کا اچھا انجام، وسیع رزق حلال اور ہمارے تمام امور میں برکت دے دیجیے۔ 
 
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔