دعا بتاریخ فروری 23, 2022

دعائے شیخ

عربی

‏اللهم بقوة تدبيرك، 
وعظيم عفوك ، 
‏وسعة حلمك، 
وفيض كرمك 
‏احفظنا مما تخفيه
المقادير.
‏والطف بنا ياعزيز ياقدير..
‏اللهم لا نظلم وأنت حسبنا..
‏ولن يصيبنا مكروه وأنت ربنا..
‏اللهم اشرح صدورنا بطاعتك..
‏ويسر امورنا برحمتك ....

اردو

اے اللّٰہ!
اپنی تدبیر کی قوت ، اپنی عظیم معافی ، اپنے حلم (بردباری) کی وسعت اور اپنے کرم کے فیض کے سبب ،
ان (ناگوار امور) سے ہماری حفاظت فرما ئیے جو آپ کے فیصلوں میں (ہمارے بارے میں) چھپے ہوئے ہیں ،
اے غالب ذات ، اے طاقت والے ! ھم پر شفقت فرمائیے۔
اے اللّٰہ!
ہم پر (کسی بھی جانب سے) ظلم نہ کیا جائے اور  آپ ہی (ہر حالت میں) ہمارے لئے کافی ہیں۔۔
ہمیں ہرگز کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی اس حالت میں کہ آپ ہمارے رب ہیں ۔۔
اے اللّٰہ!
آپ اپنی فرمانبرداری کے ساتھ ہمارے سینے کھول دیجئے (کہ ہر قسم کے بوجھ کو دور کردیجیے) ۔۔
اور اپنی رحمت کے سبب ہمارے کام آسان کر دیجیے ۔۔۔۔