دعائے شیخ
اللهم إنى أسألك بفضلك وعظمتك وجلالك وهيبتك وجبروتك وقوتك،وبأسمائك الحسنى وصفاتك العلى
أن تفرج عنا ما نحن فيه وأن تقدر لنا الخير فيما نريده وننويه ..
وأن ترزقنا من رزقك وأن تظلنا بظلك يوم لاظل إلاظلك .
اللهم لا تغيب شمس هذا اليوم إلا وقد سترت عوراتنا ومحوت سيئاتنا وقبلت توبتنا وفرجت همومنا وأستجبت لدعواتنا وأصلحت أبنائنا وبناتنا وغفرت لموتانا ..
اللهم صل على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم تسليما كثيرا
أسعد الله صباحكم وسائر يومكم بالخير والبركة والستر و العافية.
اے اللّٰہ ! بیشک میں آپ کے فضل ، آپ کی عظمت ، آپ کے جلال ، آپ کی ہیبت ، آپ کی بزرگی ، آپ کی طاقت ، آپ کے خوبصورت ناموں اور آپ کی بلند صفات کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ :
آپ ہم سے ان ( تکلیفوں ) کو دور فرما دیجیے جن میں ہم مبتلا ہیں ،
ہمارے لیے اس میں خیر وبرکت کا فیصلہ فرما دیجئے جو ہم چاہتے ہیں اور جس کی ہم نیت رکھتے ہیں ۔۔
ہمیں اپنے رزق سے وافر حصہ عطا فرما دیجیے ،
اور ہمیں ( آخرت کے دن ) اپنے سائے میں رکھئے جس دن آپ کے (عرش کے) سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہو گا ۔
اے اللّٰہ ! آج کے دن سورج اس حالت میں ہی غائب (غروب) ہو کہ
آپ نے ہمارے عیب چھپا دیئے ہوں ،
آپ نے ہمارے گناہ مٹا دیئے ہوں ،
آپ نے ہماری توبہ قبول کر لی ہو ،
آپ نے ہماری پریشانیاں دور کر دی ہوں ،
آپ نے ہماری دعائیں منظور کر لی ہوں ،
آپ نے ہمارے بچوں اور بچیوں کے (حالات) سنوار دئیے ہوں ،
اور آپ نے ہمارے فوت شدگان کی مغفرت فرما دی ہو ۔۔
اے اللّٰہ ! ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، آپ کی آل اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور بکثرت سلامتی پہنچا دیجئے ،
اللّٰہ تعالیٰ آپ کی صبح اور سارے دن کو خیر و برکت ، خامیوں کی پردہ پوشی اور عافیت کے ساتھ سعادت مند بنائے ۔