دعا بتاریخ جنوری 23, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
اجعل لنا خيرا واستجابة في كل مانتمنى 
واجعل لنا توفيفا في كل طريق نسلكه
واجعل اصعب أيامنا مافات منها
ولا تصعب علينا أمرا
برحمتك يا أرحم الراحمين

             آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
جس (جائز بات) کی ہم آرزو کریں ، آپ ہمارے لیے اس میں بھلائی اور اس چیز کی قبولیت (کا فیصلہ) کردیجیے  ، 
ہر اس راستے میں جس پر ہم چلیں ، آپ ہمارے لیے توفیق (اعمال خیر کی ادائیگی) کو طے کردیجیۓ ،
ہمارے ان دنوں کو مشکل ترین قرار دے دیجیئے جو ہم سے گذر چکے ہیں ، اور
 اے تمام مہربانوں میں سے سب سے زیادہ مہربان ذات !
 اپنی رحمت کے سبب (آئندہ کے لئے) ہم پر کسی کام کو مشکل نہ بننے دیجئے ۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!

اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔