دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ صَلَاةً تَمْلَأُ خَزَائِنَ اللّٰهِ نُوْرًا وَتَکُوْنُ لَنَا وَلِوَالِدَیْنَا وَلِمَشَائِخِنَا ولِلْمُؤْمِنِیْنَ فَرَجًا وَّفَرْحّا وَّسُرُوْرًا
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرّدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر، ایسی بھرپور رحمتیں نازل فرمادیجئے جو اللّٰہ کے خزانوں کو نور (عرشِ اِلٰہی کی تجلیات) سے بھر دیں،
اور (وہ رحمتیں) ہمارے لیے، ہمارے والدین کے لیے، ہمارے مشائخ کے لیے اور ایمان والوں کے لیے (حالات کی) کشادگی ، خوشی اور مسرت کا باعث ہوں۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔