دعا بتاریخ اکتوبر 22, 2023

دعائے شیخ

عربی

جعلكم الله 
من المطمئنة قلوبهم والمنشرحة صدورهم
 والمضاءة دروبهم والمجابة دعواتهم
 ورزقكم الله طول العمر وصلاح العمل
 مع طيب المقام وحسن الختام
 وجعلكم من أحباب سيد الأنام
 وأدخلكم جنة الفردوس بسلام 
اللهم
 إنا نسألك أن ترحم موتانا وموتى المسلمين جميعاً وأن تغفر لنا ولوالدينا 

     آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کو ان لوگوں میں شامل کرے
جن کے دل مطمئن ہوں ، 
جن کے سینے کشادہ ہوں ، 
جن کے راستے روشن ہوں ، 
اور جن کی دعائیں قبول کی جائیں ، 
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کو دراز زندگی اور خوبیِ عمل ، پاکیزہ مقام اور اچھے انجام کے ساتھ دے ، 
آپ کو مخلوق کے سردار (حضرت محمد مصطفی ﷺ) سے محبت کرنے والوں میں شامل کرے ، 
اور آپ سب کو سلامتی کے ساتھ جنت الفردوس میں داخل کرے۔ 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ
آپ ہمارے فوت شدگان اور تمام مسلمانوں کے فوت شدگان پر رحم کیجیے ،
 ہماری اور ہمارے والدین کی بخشش کردیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 

اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے۔