دعا بتاریخ ستمبر 22, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَللّٰهُمَّ 
 اِجْعْلْنَا مِنَ الْذَّاکِرِیْنَ فِی الْنِّعَمِ، اَلْرَّاجِعِیْنَ إِلَیْكَ فِیْ کُلِّ حَالٍ، 
 وَاسْتَجِبْ لَنَا إِذَا ضَاقَتِ الْصُّدُوْرُ وَ ضَعُفَتِ الْحِیْلَةُ وَ خَارَتِ الْقُویٰ 
 اَللّٰهُمَّ 
 کُنْ مَّعَ إِخْوَانِنَا اَلْمُسْتَضْعَفِیْنَ فِیْ کُلِّ مَکَانٍ قَدْ طَرَقُوْا بَابَكَ فَلَا تَرُدُّھُمْ وَ انْصُرْھُمْ وَ أَفْرِغْ عَلیٰ قُلُوْبِھِمْ صَبْرًا، وَ أَبْدِلْ خَوْفَھُمْ اْمْنًا وَ   بَلَائَھُمْ فَرْجًا 
 یَا أَرْحَمْ الْرَّاحِمِیْنَ ! 
 
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 


اردو

 اے اللّٰہ! 
 آپ اپنی نعمتوں میں ہمیں آپ کو یاد کرنے والوں اور ہر حال میں آپ کی طرف رجوع کرنے والوں میں شامل کرلیجیے 
 اور جب سینے تنگ ہو جائیں، تدبیریں کمزور ہو جائیں اور (بدن کی) قوتیں بے ہمت ہو جائیں تو آپ ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے 
 اے اللّٰہ! 
 آپ ہمارے ان بھائیوں کے ساتھ ہو جائیے (مدد کیجئے) جو ہر جگہ کمزور ہیں یقیناً انہوں نے آپ کا دروازا کھٹکھٹایا پس آپ انہیں (ان  کی دعا) رد نہ کیجیے، ان کی مدد کیجئے، ان کے دلوں میں صبر ڈال دیجئے اور ان کے خوف کو امن سے اور آزمائش کو کشادگی سے  بدل دیجیے۔ 
 اے رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے ! 
 (ہم پر رحم فرمائیے!)  

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔