دعا بتاریخ ستمبر 22, 2021

دعائے شیخ

عربی

أدام الله السكينة في قلوبكم والسعادة في بيوتكم والصحة في ابدانكم والتوفيق في حياتكم  والأمن في دروبكم والبركة في ارزاقكم وجعل الله ذكره لا يفارق ألسنتكم والفردوس الأعلى مستقرا لكم ولوالديكم  وذريتكم  واهليكم وكل عزيز وغالي عليكم
 اسأل الله ان يجعل يومكم هذا خيرا  لكم ، مكفرا  للخطايا فاتحا  للأرزاق مملوءا  بالأجر مصحوبا بالعافية مختوما  بالمغفرة  . 

اردو

اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کے دلوں میں سکون واطمینان ، 
آپ کے گھروں میں خوش بختی ، 
آپ کے بدنوں میں صحت ، 
آپ کی زندگی میں (اعمال خیر کی) توفیق ، 
آپ کے راستوں میں امن ، 
اور آپ کے رزق (وسائل زندگی) میں برکت ہمیشہ قائم ودائم رکھے ، 
اور اللّٰہ تعالیٰ اپنے ذکر کو آپ کی زبانوں سے جدا نہ کرے ، اور اعلیٰ ترین جنت الفردوس کو آپ کے لیے ، آپ کے والدین کے لیے ، آپ کی اولاد کے لیے ، آپ کے اہل خانہ کے لیے اور آپ کے ہر عزیز و مخلص دوست کے لئے مقرر کردے ۔ 
اللّٰہ تعالیٰ سے میں سوال کرتا ہوں کہ وہ آپ کے اس دن کو آپ سب کے لئے بھلائی والا ، گناہوں کے لئے کفارہ (مٹانے) کا باعث ، وافر رزق لانے والا ، اجروثواب سے بھرپور ، عافیت سے وابستہ اور مغفرت کے ساتھ مُہر بند (فیصلہ شدہ) بنا دے ۔