دعا بتاریخ اگست 22, 2022

دعائے شیخ

عربی

ما أطـيب الدنيا إذا تصافت القـلوب …
وتناست العيوب …
وتجملت بحسن الأسلوب …
ودعت لبعضها بمغفرة الذنوب …
جعل الله سيرنا في خير الدروب
وسخر لنا أحن القلوب ...

أزاح الله عنكم الأحزان والهموم والكروب …

أكثروا من الإستغفار في بيوتكم ،
 وفي طرقاتكم ، وفي أسواقكم ، 
وفي مجالسكم ،
فإنكم لا تدرون متى تنزل المغفرة ..
اللهمَّ
 ارفع عنا شر الفتن و الأمراض والأوبئه .

"وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنتَ فِيهِمْ ۚ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ "

آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 
 

اردو

کس قدر دنیا پاکیزہ ہو جائے ! جب  دل ؛
باہم صاف ہوجائیں ۔۔۔۔ 
 باہم عیب نظر انداز  کریں ۔۔۔۔ 
ان کو عمدہ انداز کے ساتھ سنوار دیں ۔۔۔۔
اور ایک دوسرے کے لئے گناہوں کی بخشش کی دعا کریں  ۔۔۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمارا چال چلن ، بہترین راستوں میں طے کردے ۔۔۔۔ 
اور اللہ تعالیٰ ہمیں سب سے زیادہ ہمدردی رکھنے والا دل عطا فرمائے ۔۔۔۔

اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب سے غموں ، پریشانیوں اور مصیبتوں کو دور کرے ۔۔۔۔ 
(احباب مکرم!)
اپنے گھروں ، اپنے راستوں ، اپنے بازاروں اور اپنی مجلسوں میں بکثرت استغفار کیا کریں ، کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ (اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ، گناہوں کی) مغفرت کب نازل ہوجائے ۔۔ 
اے اللّٰہ!
ہم سے فتنوں ، بیماریوں اور وباؤں کے شر کو دور ہٹا دیجیے۔
(ارشاد خداوندی ہے)
" اور نہیں تھا اللہ تعالیٰ کہ وہ انہیں (رؤساء مشرکین مکہ) کو عذاب دے اس حال میں کہ اپ ﷺ ان میں موجود ہوں ، اور (اسی طرح) نہیں تھا اللہ تعالیٰ کہ وہ انہیں عذاب دے اس حال میں کہ وہ استغفار کرتے ہوں (الانفال؛33) " 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔