دعائے شیخ
اللهم متعنا بأسماعنا وأبصارنا وعقولنا وقوانا وكل نعمة من النعم التي أنعمت بها علينا واحفظها من الزوال وأعنا على ذكرك وشكرك وطاعتك وحسن عبادتك.
اللهم ارفع عنا كل عناء وغلاء ووباء.
اللهم ألطف بنا وأغثنا وعافنا واعف عنا واغفر لنا وارحمنا برحمتك.
ياالله
اے اللہ ! ہمیں ہمارے کانوں ، آنکھوں ، عقلوں ، ہمارے جسم کے اعضاء کی طاقت اور ہر اس نعمت سے فائدہ پہنچا دیجیے جو آپ نے ہم پر انعام فرمائی اور اس کے ہم سے چھن جانے سے حفاظت فرما لیجئے ، ہماری اپنے ذکر ، شکر ، فرمانبرداری اور عمدہ عبادت پر مدد فرمائیے ۔
اے اللہ ! ہم سے ہر سختی ، مہنگائی اور وبا کو دور فرما دیجیے ۔
اے اللہ ! ہم پر شفقت فرمائیے ، ریلیف دے دیجیے ، عافیت عطا فرما دیجیے ۔
اے اللہ ! ہمیں معاف فرما دیجیے ، گناہوں کو بخش دیجیے اور اپنی رحمت کے سبب ہم پر رحم فرما دیجیے ۔