دعا بتاریخ جولائی 22, 2024

دعائے شیخ

عربی

اَلْلَّهُمَّ 
یَا وَاسِعَ الْفَضْلِ وَالْرَّحْمَةِ تَوَلِّ أَمْرَنَا وَأَحْسِنْ خَلَاصَنَا، 
کُنْ لَّنَا وَلِیَّا وَّ مُعِیْنًا وَظَہِیْرًا وَّنَصِیْرًا، 
اُنْصُرْنَا بِمَا یَنْصُرُ بِهٖ أَوْلِیَاءَكَ، 
اِسْتَعْمِلْنَا فِیْمَا تَشْغُلُ بِهٖ أَحْبَابَكَ، 
دُلَّنَا بِھِدَایَتِكَ لِمَا یُرْضِیْكَ عَنَّا وَخُذْ بِنَوَاصِیَنَا إِلَیْهِ 
حَلِّ بَیْنَنَا وَبَیْنَ مَا یَغْضِبُكَ وَاصْرِفْهٗ عَنَّا۔ 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

 اے اللّٰہ !
اے وسیع فضل اور رحمت والے ! 
ہمارے معاملے کے نگران ہو جائیے اور ہماری نجات کو بہترین بنادیجئے ،
آپ ہمارے لیے دوست، معاون، حمایتی اور مددگار ہوجائیے، 
جس چیز کے ساتھ آپ اپنے مقربین کی مدد کرتے ہیں اس کے ذریعہ ہماری مدد کیجئے۔ 
ہم سے ان امور میں کام لیجیے جن میں آپ اپنے احباب کو مصروف کرتے ہیں، 
ہمیں اپنے اس سیدھے راستے پر رہنمائی دے دیجیے جو آپ کو ہم سے راضی کردے اور ہماری پیشانیوں کو اس (راستہ کی) طرف پکڑ کر  لے جائیے، ہمارے اور اس عمل کے درمیان جو آپ کو ناراض کرے ، حائل (رکاوٹ) ہو جائیے اور اسے ہم سے دور کر دیجیے۔ 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔