دعا بتاریخ جولائی 22, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
لك الحمد على حلمك بعد علمك
ولك الحمد على عفوك بعد قدرتك
ولك الحمد كما أنعمت علينا بالنعم 
اللهم
أجرنا من الظالم والحاقد والحاسد
والمنافق والفاسق والضال المضل
وناكر الجميل والعرفان 

            آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
(ہماری کوتاہیوں کے بارے میں) آپ کے جاننے کے باوجود ، آپ کے حلم (بردباری) پر ، آپ ہی کی تعریف ہے ، 
(ہمارے گناہوں پر سزا دینے کی) آپ کی قدرت ہونے کے باوجود ، آپ کے معاف کردینے پر ، آپ ہی کی تعریف ہے ، 
جس طرح آپ نے ہمیں نعمتوں سے نوازا ، اس پر آپ ہی کی تعریف ہے۔ 
اے اللّٰہ!
ہماری ظلم کرنے والے ، کینہ رکھنے والے ، حسد کرنے والے ، منافقت کرنے والے ، گناہگار ،  گمراہ کرنے والے گمراہ،  احسان و معرفت ناشناس (افراد) سے حفاظت کیجئے!

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔