دعا بتاریخ جولائی 22, 2021

دعائے شیخ

عربی

سقاكم الله 
من عين السلسبيل والكوثرالعليل 
وزين دنياكم بكل ماهو نقي وجميل.
اللهم
 إنا نسألك أن ترحمنا وتخفف عنا
 ثقل الأوزار ،وأن ترزقنا عيشة الأبرار 
وإكفنا شر الأشرار وأعتق رقابنا ورقاب آبائنا وأمهاتنا وأحبتنا من النار .
ياالله يا عزيز يا غفار ياذو الجلال والإكرام 

اردو

اللّٰہ تعالیٰ آپ (تمام احباب) کو سلسبیل (جنت میں صاف شفاف پانی کے جاری چشمہ) سے اور   خوشبودار "حوض کوثر" سے سیراب کرے ،
اور آپ کی دنیا کو ، ہر اس چیز کے ساتھ جو ستھری اور عمدہ ہو ، آراستہ کرے ۔ 
اے اللّٰہ !
بلا شبہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ : 
ہم پر رحم کیجئے ، 
ہمیں (مشکلات اور گناہوں کے) بھاری بوجھ سے ہلکا کردیجیے ، 
ہمیں نیک لوگوں جیسی زندگی عطا کیجئے ، 
 برے لوگوں کے شر سے ہماری حفاظت کیجئے ، 
ہماری گردنوں کو ، ہمارے باپوں ، ہماری ماؤوں اور ہمارے احباب کی گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کردیجئے۔ 
اے اللہ ، اے غالب ذات ، اے بخشنے والے ، اے بزرگی اور عزت والے ! (ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!) 

(نوٹ: یہ دعا 20 جولائی کو بھی شئیر ہوئی تھی)