دعائے شیخ
یَارَبِّ یَا عَظِیْمُ لَا تَبْتَلِیْنَا
اَللّٰھُمَّ
إِنَّا نَسْئَلُكَ عَافِیَتَكَ ھِیَ أوْسَعُ لَنَا،
یَارَبِّ
اِجْعَلْنَا أَرْضَی الْنَّاسِ بِقَضَاءِكَ وَقَدْرِكَ
وْأَسْعَدَ النَّاسِ بِلُطْفِكَ وَعَافِیَتِكَ وَحُبِّكَ وَأُنْسِكّ وَرِضَاكَ
وَاجْعَلْنَا مَحَلَّ کَرَامَتِكَ وَحَنَانِكَ وَبَرِّكَ وَامْتِنَانِكَ
وَاشْمُلْنَا بِسِتْرِكَ
وَاْغْمُرْنَا بِنُوْرِ مِنْ فَیْضِ صَنَائِعِ عَطَایَاكَ۔
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے ہمارے پروردگار !
اے عظیم ہستی !
ہمیں آزمائش میں مبتلا نہ کیجیے،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے آپ کی (عطا کردہ) عافیت کی درخواست کرتے ہیں جو ہمارے لیے سب سے زیادہ وسعت والی ہے،
اے ہمارے پروردگار !
ہمیں اپنے فیصلے اور اپنی تدبیر پر لوگوں میں سے سب سے زیادہ راضی رہنے والے اور اپنی شفقت، اپنی عافیت، اپنی محبت، اپنے انس اور اپنی رضا کے ساتھ سب سے زیادہ سعادت (کامیابی) حاصل کرنے والے بنا دیجیے،
ہمیں اپنی عزت، اپنی شفقت، اپنی بھلائی اور اپنے احسان کے مقام کا حامل بنا دیجیے،
اور ہمیں اپنی نوازشات کی (رنگا رنگ) کاریگریوں کے فیضان کے نور سے ڈھانپ لیجئے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔