دعائے شیخ
كل مافي الدنيا هباء،
إلا ذكر الله فهو بقاء ،
و في كل شي سقم وبلاء،
الا الحب في الله فهو دواء ،
وكل شغل الدنيا عناء وشقاء ،
الا الشغل بطاعة الله فهو راحة وهناء،
واحلى مافي الدنيا مصاحبة الاوفياء،
أمثالكم أيها الكرماء،
فلكم مني خالص الدعاء
بصحة وسعادة وفيض هناء ،
ورضا بما قسمه رب الأرض والسماء،
و أن يكون لي ولكم في الجنة
مع رسول الله لقاء
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر (اعلیٰ فکر و نظریہ) باقی رہنے والا ہے ، اس کے علاوہ جو کچھ دنیا میں ہے (وقتی) گرد و غبار کی طرح ہے ،
ہر چیز میں (کسی نہ کسی پہلو سے) بیماری اور مصیبت ہے مگر اللّٰہ کے لیے محبت (ہر بیماری کی) دواء (علاج) ہے ،
اللّٰہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی مصروفیت، راحت اور خوشگوار ہے ، اس کے علاوہ دنیا کی ہر مشغولیت ، مشقت اور پریشانی ہے۔
اے مہربان احباب ! اس دنیا میں موجود چیزوں میں سے سب سے شیریں چیز ، آپ جیسے اہل وفا کی ہمنشینی ہے،
پس آپ سب احباب کے لیے صحت ، سعادت ، خوشیوں کے فیضان کی ، زمین و آسمان کے رب نے جو کچھ تقسیم کیا ہے اس پر رضا کی اور اس کی کہ میرے لیے اور آپ کے لیے جنت میں رسول اللّٰہ ﷺ کے ساتھ ملاقات ہو ، میری پر خلوص دعا ہے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔