دعا بتاریخ مئی 22, 2022

دعائے شیخ

عربی

تذكر
 
قال تعالى :

( إن ربك واسع المغفرة )

المغفرة أهون عند الله من دانقٍ عند أحدكم

( والدانق هو أقل القليل من المال )

والمغفرة هى أن يستر الله عليك معاصيك
 فلا يعاقبكَ عليها فى الآخرة .

فإذا وقعت فى معصية فلا تُجاهر  بها 
أمام  الناس
فالستر من أعظم نعم الله علينا

اللهمَّ 
اغفر لنا ذنوبنا كلها  
دقها  وجلها  ، علانيتها  وسرها  
أولها وآخرها، ماعلمنا منها ومالم نعلم  
 اللهمَّ 
كما  سترت علينا في  الدنيا 
نسألك الستر يوم اللقاء
ونسألك العفو والعافية والمغفرة
 
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

یاد رکھئے ! 

اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا ؛ 
(بیشک آپ کے رب کی بخشش بڑی وسعت والی ہے) 
سورۃ النجم ؛ 32 

اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک بخشش آپ میں سے کسی کے پاس دانق (معمولی سے معمولی مال) کی ملکیت سے بھی زیادہ ہلکی ہے۔

اور (اللّٰہ تعالیٰ کی) بخشش یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کے گناہوں کو چھپائے اور ان پر آخرت میں آپ کو سزا نہ دے۔

پس جب آپ سے کوئی گناہ ہو جائے تو پھر اسے لوگوں کے سامنے چرچا نہ کیجیے
پس گناہوں پر پردہ پوشی اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت ہے۔

 اے اللّٰہ!
ہمارے تمام گناہ ، چھوٹے ہوں یا بڑے ،  ظاہر ہوں یا پوشیدہ ،  (زندگی کے) ابتدائی (عمر کے)  ہوں یا آخری (عمر کے) ، جن کو ہم جانتے ہیں اور جن کو نہیں جانتے ، معاف کر دیجیے ،
اے اللّٰہ!
جس طرح آپ نے ہم پر (ہمارے عیوب پر) دنیا میں پردہ پوشی رکھی (اسی طرح) ہم آپ سے ملاقات (قیامت)  کے دن پردہ پوشی کی درخواست کرتے ہیں ، 
ہم آپ سے معافی ، عافیت اور بخشش کا سوال کرتے ہیں۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔