دعا بتاریخ اپریل 22, 2026

دعائے شیخ

عربی

 يَا رَبِّ 
 إِنَّكَ قَضَيْتَ عَلىٰ عِبَادِكَ بِعِبادَتِكَ، وَأَمَرْتَهُمْ بِدُعَائِكَ، وَ ضَمِنْتَ لَهُمُ الإِجَابَةَ، فَإِلَيْكَ يَا رَبِّ نَصَبْنَا وُجُوْهَنَا 
 وَ إلَيْكَ يَا رَبِّ مَدَدْنَا أَيْدِيْنَا، فَبِعِزَّتِكَ اِسْتَجِبْ لَنَا دُعَائَنَا وَ بَلِّغْنَا مُنَانَا، 
 وَ لَا تَقْطَعْ مِنْ فَضْلِكَ رَجَائَنَا وَ اكْفِنَا شَرَّ الجِنِّ وَ الإِنْسِ مِنْ أَعْدَائِنَا 
 يا سَرِيْعَ الرَّضَا اِغْفِرْ لِمَنْ لَّا يَمْلِكُ إِلَّا الْدُّعَاءَ. 
  
 آمِيْن يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن 


اردو

 اے میرے پروردگار !  
 بیشک آپ نے اپنے بندوں پر اپنی عبادت کا فیصلہ (حکم) جاری کیا ہے ، انہیں اپنے سے دعاء کا حکم دیا اور اس کے لیے قبولیت کی ضمانت دی ہے: 
 پس اے ہمارے پروردگار ! 
 آپ ہی کی طرف، ہم نے اپنے چہرے نصب (استوار) کردئیے ہیں 
 اور اے ہمارے پروردگار ! 
 آپ ہی کی طرف، ہم نے اپنے ہاتھ دراز (بلند) کئے، 
 پس آپ کی عزت کی قسم ! 
 آپ ہماری دعائیں قبول کر لیجیے، ہمیں اپنے مقصد تک پہنچا دیجیے، اپنے فضل سے ہماری امید کو ختم نہ کیجیے اور ہمیں، ہمارے دشمنوں جنات اور  انسانوں کے شر سے کافی ہو جائیے، 
 اے (بہت) جلد راضی ہونے والے ! 
 انہیں معاف کر دیجیے (اپنے ان بندوں کو) جن کے پاس (آپ سے مانگنے) دعا کے علاوہ کچھ نہیں۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!