دعائے شیخ
اللهم
اكفنا شر الدنيا وشر الفقد وشر الفاجعة
وجمل حالنا واجعله حالاً يرضيك
وتب علينا وأحسن خاتمتنا ..
اللهم
اشف مرضانا وارحم أمواتنا ياحي ياقيوم
اللهم
بلغ آبائنا وأمهاتنا رفيع الدرجات
واجمعنا بهما بجودك في دار كرامتك
اللهم
ما مس والدينا منا من أذى أو مكروه
فاجعله حطة لذنوبهما، وعلوًا في درجاتهما،
وزيادة في حسناتهما..
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰه !
ہمیں دنیا کے شر سے، (صالح اقدار) کی گمشدگی کے شر سے اور اچانک مصیبت کے شر سے کافی ہو جائیے،
ہماری حالت کو عمدہ بنا دیجیے،
اور اس کو ہماری ایسی حالت بنا دیجیے جو آپ کو راضی کر دے،
ہماری توبہ قبول کیجئے اور ہمارے (ہر کام کے) انجام کو عمدہ بنا دیجیے ۔۔
اے اللّٰہ !
اے زندہ ہستی ! اے قائم ذات !
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے اور ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے،
اے اللّٰہ !
ہمارے والدین اور ہماری ماؤں کے درجے بلند فرما دیجیے،
ہمیں اپنے کرم سے ان دونوں کے ساتھ اپنے عزت کے گھر (جنت) میں اکٹھا فرما دیجیے،
اے اللّٰہ!
ہمارے والدین کو ہم سے جو اذیت یا ناپسندیدہ بات پہنچی ، پس اسے آپ ان دونوں کے گناہوں کی بخشش، ان کے درجے میں بلندی کا ذریعہ اور ان دونوں کی نیکیوں میں اضافے کا سبب بنا دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔