دعائے شیخ
اللهم
يا أكرم الأكرمين ، نسألك بركتك وعطفك ولطفك وعافيتك ورحمتك وحبك ،
اللهم
إنا نعوذ بك من تقلبات القلوب والأيام ،
اللهم
اعصمنا من المعاصي والآثام ،
واشغلنابخير ما يرضيك عنا ،و احمنا من أذى الناس ،
و اشغلنا بك عن همومنا ،واجعل الآخرة كل همنا.
ربنا آتنا في الدنيا حسنةوفي الآخرةحسنة
وقنا عذاب النار
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
اے مہربانوں کے مہرباں ! ہم آپ سے آپ کی برکت ، آپ کی عنایت ، آپ کی مہربانی ، آپ کی عافیت ، آپ کی رحمت اور آپ کی محبت کی درخواست کرتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم (انسانوں کے) دلوں اور شب و روز کے اتار چڑھاؤ سے ، آپ کی پناہ میں آتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی نافرمانیوں اور گناہوں سے بچا لیجئے ،
ہمیں اس بہترین کام میں مصروف کر دیجیے جو آپ کو ہم سے راضی کر دے ، ہمیں لوگوں کی اذیت سے بچا لیجئے ،
آپ اپنی ذات (پر اعتماد) کے ذریعہ ہمیں اپنی پریشانیوں سے دور کر دیجئے۔اور آخرت (میں کامیابی) کو ہماری کُل فکر (کا مرکز) بنا دیجیے ،
اے ہمارے پروردگار !
ہمیں دنیا میں بھلائی اور آخرت میں بھلائی دے دیجیے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیجئے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے