دعائے شیخ
من السنن المهجورة النظر الى السماء عند الخروج من البيت.
عن أم سليمة - رضي الله عنها - قالت : ماخرج رسول الله من بيتي قط الا رفع طرفه الى السماء فقال اللهم أعوذ بك أن أضل أو أضل أو أزل أو أزل أو أظلم أو أظلم أو أجهل أو يجهل علي.
متروک سنتوں (جن پر عمل نہیں کیا جارہا ہے) میں سے ایک ، گھر سے نکلتے وقت آسمان کی طرف نظر اٹھانا ہے .
حضرت ام سلمہ ۔ رضی اللّٰہ عنہا سے روایت ہے ،
فرماتی ہیں کہ : رسول اللّٰہ ﷺ میرے گھر سے کبھی نہیں نکلے مگر (اس صورت میں کہ) آپ کی آنکھیں آسمان کی طرف اٹھتیں پھر (دعا) فرماتے :
اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ (سنن ابی داود
حدیث # 5094)
اے اللّٰہ! میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں اس سے کہ :
میں (کسی کو) گمراہ کروں یا (کسی کی طرف سے) مجھے گمراہ کیا جائے ،
میں خود (صحیح راستہ سے) پھسل جاؤں یا (کسی کی طرف سے) مجھے پھسلا دیا جائے ،
میں کسی پر ظلم کروں یا (کسی کی طرف سے) مجھ پر ظلم کیا جائے ،
اور میں جاھل (مشتعل مزاج) بنو یا (کسی کی طرف سے) مجھ پر جہالت (اشتعال اور بیہودگی) کا اظہار کیا جائے۔