دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
إِنَّا نَسْأَلُكَ الْثَّبَاتَ فِی الأَمْرِ وَالْعَزِیْمَةَ عَلَی الرُّشْدِ
وَنَسْأَلُكَ شُکْرَ نِعْمَتِكَ وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ
وَنَسْأَلُكَ قَلْبًا سَلِیْمًا وَلِسَانًا صَادِقًا
وَنَسْأَلُكَ مِنْ خَیْرِ مَا تَعْلَمُ
وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ
وَنَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبُ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے، (درست) معاملہ پر ثابت قدمی کی اور ہدایت پر پختگی کی درخواست کرتے ہیں،
ہم آپ سے، آپ کی نعمت کے شکر کی اور آپ کی بہترین عبادت کی درخواست کرتے ہیں،
ہم آپ سے (اپنے لئے) سلامتی والے دل اور سچی زبان کی درخواست کرتے ہیں،
ہم آپ سے، اس بہترین چیز کی درخواست کرتے ہیں جسے آپ جانتے ہیں اور اس چیز کے شر سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں جسے آپ جانتے ہیں،
اور ہم آپ سے ان (تمام) گناہوں پر بخشش چاہتے ہیں جنہیں اپ جانتے ہیں،
بیشک آپ ہی سب سے زیادہ پوشیدہ امور کو جاننے والے ہیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
*اللّٰہ تعالیٰ* آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔