دعا بتاریخ جنوری 22, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
إنا نسألك أن تسترنا وتحمينا من الحياة وتقلباتها
اللهم
أدم علينا نعمتك وفضلك ورحمتك 
اللهم
لاتغير حالنا إلا لأحسنه
ولا تأخذ منا نعمة نحسبها عادية فغفلنا 
عن شكرها
ولا تؤاخذنا بذنب اقترفناه ونسيناه أنت أعلم به 
فاغفر لنا سهونا وهزلنا وغفلتنا 
برحمتك يا أرحم الراحمين

       آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں یہ کے کہ 
آپ ہمیں (ہمارے عیوب کو) چھپا لیجئے اور آپ ہمیں زندگی کے اتار چڑھاؤ  سے محفوظ رکھئیے ، 

اے اللّٰہ!
ہم پر اپنی نعمتیں ، اپنا فضل اور اپنی رحمت ہمیشہ قائم رکھئے ، 

اے اللّٰہ!
آپ ہمارے حالات میں عمدہ ترین بنانے کے علاوہ کوئی رد و بدل نہ کیجئے ، 
ہم سے وہ نعمت (واپس) نہ لیجیے جس کے ہم عادی ہوں (جس کی وجہ سے)  ہم نے اس کے شکر سے غفلت برتی ہو ، 
اس گناہ کے ساتھ ہمارا مواخذہ نہ فرمائیے جسے ہم نے کیا اور ہم اسے (اس کے کرنے کو) بھول گئے (مگر) آپ اسے سب سے زیادہ جانتے ہیں ، 

اے تمام مہربانوں میں سے سب سے زیادہ مہربان ذات !
پس آپ اپنی رحمت کے سبب ہمارے لیے ، ہمارے بھولنے کو ، ہماری غیر سنجیدگی اور ہماری غفلت (کے گناہ کو) معاف فرما دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔