دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلیٰ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ ﷺ
صَلَاةً تُنَزِّهُ بِھَا أَفْکَارَنَا، وَ تُصَفِّیْ بِھَا أَکْدَارَنَا، وَ تُنَوِّرُ بِھَا أَبْصَارَنَا وَ بَصَائِرَنَا، وَ تَفْتَحُ بِھَا عَلَیْنَا، وَ تُقَوِّیْ بِھَا عَزَائِمَنَا، وَ تُھَوِّنُ بِھَا مَصَائِبَنَا، وَ تَھْزِمُ بِھَا عَدُوَّنَا، وَ تَخْتِمُ بِھَا حَیَاتَنَا، وَ تَطِیْبُ بِھَا قُبُوْرَنَا.
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے،
ایسی رحمتیں (نازل کیجئے) کہ آپ ان کے ذریعہ ہمارے افکار پاک کردیں، ان کے ساتھ ہماری کدورتوں (پریشانیوں) کو صاف کردیں، ان کے ذریعہ ہماری بصارتوں (نظروں) اور ہماری بصیرتوں (دانشوں) کو روشن کردیں، ان کے ساتھ ہم پر (اپنی رحمتوں کے) دروازے کھول دیں، ان کے ساتھ ہمارے پختہ ارادوں کو مضبوط کردیں، ان کے ساتھ ہماری مصیبتوں کو دور کردیں، ان کے سبب ہمارے (اوپر مسلط) دشمن کو شکست دیں، ان کے ساتھ ہماری زندگی کا اختتام کریں اور ان کے ساتھ ہماری قبروں کو خوشبو دار بنادیں۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!