دعا بتاریخ نومبر 21, 2023

دعائے شیخ

عربی

دعاء يقال قبل شروق الشمس وقبل غروبها

كان يتعوذ به النبي صلى الله عليه وسلم 

قال النبي صل الله عليه وسلم 
:{ أتاني جِبريلُ ،فقالَ :يا مُحمَّدُ !
 قُل ،قلتُ :وما أقولُ ؟ قالَ :قُلْ : (أَعوذُ بكلِماتِ اللهِ التامَّاتِ ،الَّتي لا يُجاوِزُهُنَّ بَرٌّ ولا فاجرٌ ،
مِن شرِّ ما خلقَ ،وذرأَ ،وبرأَ ،ومِن شرِّ ما ينزِلُ
 مِن السَّماءِ ومِن شرِّ ما يعرُجُ فيها
 ومِن شرِّ ما ذرأَ في الأرضِ  ومِن شرِّ ما يَخرجُ مِنها ،ومِن شرِّ فِتَنِ اللَّيلِ والنَّهارِ ،ومِن شرِّ كلِّ طارقٍ يطرُقُ ،إلَّا طارقًا يطرقُ بِخَيرٍ ،يا رَحمنُ )

         آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 
 

اردو

طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب سے پہلے کی دعا جس کے ذریعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ طلب فرماتے تھے۔
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : -
{میرے پاس حضرت جبریل علیہ السلام آئے ، تو انہوں نے کہا :
اے محمد ! آپ کہیے ، میں نے کہا ؛ میں کیا کہوں ؟ انہوں نے کہا ؛ آپ کہیے : 
(میں اللّٰہ تعالیٰ کے ان کامل کلمات (مبارک نام اور صفات) کے ذریعہ جن سے کوئی نیک انسان اور نہ ہی کوئی گناہگار تجاوز کر سکتا ہے ، اللّٰہ کی پناہ میں آتا ہوں ، ان تمام (مخلوقات) کے شر سے جن کو اس (اللّٰہ تعالیٰ) نے پیدا کیا، نیا وجود دیا اور زندگی بخشی، ان (فیصلوں) کے برے اثرات سے جو آسمان سے نازل ہوتے ہیں اور جو اس میں (بد اعمالیوں کی صورت میں) چڑھتے ہیں، اس کے شر سے جس کو زمین میں پیدا کیا اور اس کے شر سے جو زمین سے نکلتی ہے ، رات اور دن کے فتنوں کے شر سے ، اندھیرے میں بھلائی لانے کے علاوہ ہر اندھیرے میں آنے والے کے شر سے جب وہ آئے 
اے بہت زیادہ رحم کرنے والے ! (ہم پر رحم فرمائیے) }
(ابن السني ، عمل اليوم والليلة: باب من يخاف من مردة الشياطين)
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔