دعائے شیخ
اللهم :
أبعد عنا أذى الدنيا ، وحيرة النفس ، وحزن الليل ، وبكاء القلب ، وموت الضمير ، وسوء الخاتمة ،
اللهم :
ارزقنا إجابة الدعاء ، وصلاح الحال والأهل والمال والأبناء ، وحسن الأداء ، وبركة العطاء ،،
اللهم :
اكتب لنا محو الذنوب وستر العيوب ولين القلوب وصحة الابدان ،،
اللهم أشفي مرضانا وارحم موتانا ،،
آمين يارب العالمين
اے اللہ !
ہم سے دور رکھئیے :
دنیا کی اذیت و تکلیف ، نفس کی حیرت و حواس باختگی ، ( دن میں کسی نقصان کے سبب ) رات غم میں بسر کرنے ، دل کے رونے ( پریشان حال رہنے ) ضمیر کی موت اور برے انجام کو ،
اے اللہ !
ہمیں عطا فرما دیجیے :
دعا کی قبولیت ، حالات ، خاندان ، مال و اولاد کی بہتری ، ذمہ داریوں کی بہتر طریقے سےادائیگی اور اپنی نوازشات میں برکت ،
اے اللہ !
ہمارے حق میں فیصلہ فرما دیجیے :
گناہوں کے مٹادینے ، عیبوں کو چھپا دینے ، دلوں کی نرمی کا اور جسمانی صحت کا ،
اے اللہ !
ہمارے بیماروں کو شفا یاب اور ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ،
اے اقوام عالم کے رب !
ہماری ان دعاؤں کو قبول فرما لیجیے ۔