دعا بتاریخ اکتوبر 21, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
إنا نسألك عفوك عما فات
وحسن تدبيرك لما هو آت
اللهم 
أصلح الحال وأرح البال وأجب السؤال 
وبشرنا بما يسرنا وكف عنا ما يضرنا
 وأصلح لنا نياتنا و ذرياتنا 
و ارزقنا من حيث لا نحتسب

           آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم  گزشتہ (اعمال) کے بارے میں آپ کی معافی کی اور آنے والے وقت کے لئے آپ کی اچھی تدبیر کی آپ سے درخواست کرتے ہیں۔
اے اللّٰہ!
(ہماری) موجودہ حالت کو سنوار دیجیے ، دل کو راحت دے دیجیے اور حاجت کو پورا کر دیجیے ، 
ہمیں اس (اپنے انعام)  کے ساتھ ساتھ خوشخبری دے دیجیے جو ہمیں خوش کردے اور اس (مصیبت کو) ہم سے دور کر دیجیے جو ہمیں نقصان دے ، 
ہماری نیتوں (دل کے ارادے) اور ہماری اولاد کو سنوار دیجے ، 
ہمیں ان مواقع سے وسائل زندگی دے دیجیے جہاں سے ہمیں گمان بھی نہ ہو۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے۔