دعا بتاریخ ستمبر 21, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
افض على قلوبنا من خزائن التوفيق
و أكرمنا بصدق التوبة حتى نفيق
واطو لنا في السير إليك مسافات الطريق
يا من يجيبب المضطر وينجي الغريق
يا ملك يا حق يا مبين

          آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں پر (اعمال خیر) کی توفیق کے خزانے بہا دیجیے ، 
ہمیں سچی توبہ کے ساتھ عزت دیجیے یہاں تک کہ ہم (گناہوں کے بارے میں) با شعور ہو جائیں ، 
ہمارے لئے آپ اپنی (رضا کے حصول کی) طرف چلنے میں راستے کی مسافتوں کو تہہ کر دیجیے (کہ ہم جلد منزل تک پہنچ جائیں) ، 
اے بےکس انسان کی پکار کو پہنچنے والے اور غرق ہونے والے کو نجات دینے والے ! 
اے بادشاہ (حاکم مطلق) ! 
اے حق پر قائم ذات ! 
 اے (حقیقت کو) ظاہر کرنے والے ! 
(ہماری پکار کو پہنچئیے اور غرق ہونے سے بچالیجئے) 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے۔