دعا بتاریخ اگست 21, 2025

دعائے شیخ

عربی

 صَبَاحٌ يَّتَجَلّىٰ بِأُمْنِيَّاتِ الْخَيْرِ وَالْتَّوْفِيْقِ 
 صَبَاحُ الْطَّمَأنِيْنَةِ تُلَازِمُ قُلُوْبَكُمْ 
 صَبَاحُ الْسَّلَامَةِ وَالْعَافِيَةِ تَسْكُنُ دِيَارَكُمْ جَمِيْعاً 
 فَلْيُشْرِقْ صَبَاحُنَا حَمْداً 
 بِأَنَّ لَنَا رَبًّاً إِذَا أُغْلِقَتِ الْأَبْوَابُ لَايَغْلُقُ بَابُهٗ
 وَإِذَا انْقَطَعَتِ الْأَسْبَابُ جَاءَ مِدَادُهٗ
 وَإِذَا قَسَتِ الْقُلُوْبُ نَزَلَتْ رَحْمَاتُهٗ
 وَإِذَا ضَاقَتِ الْنُّفُوْسُ اِنْهَمَرَتْ بَرَكَاتُهٗ

اردو

 صبح کا وقت خیر وبھلائی اور (اعمال صالحہ) کی توفیق کی آرزوؤں کے ساتھ نمودار ہو 
 اطمینان وسکون کی صبح آپ (احباب) کے دلوں کے ساتھ ہمیشہ وابستہ رہے، 
 سلامتی اور عافیت کی صبح آپ سب کے گھروں میں رہائش پذیر (موجود) رہے، 
 پس ہماری صبح (اس) حمد باری تعالیٰ سے روشن ہوجائے، 
 کہ بیشک ہمارا ایک ایسا پروردگار ہےکہ، 
 جب سارے دروازے بند ہوجائیں تو اس کا دروازہ بند نہیں ہوتا، 
 جب اسباب منقطع (ختم) ہوجائیں تو اس کی مدد آجاتی ہے، 
 جب (لوگوں کے) دل سخت ہو جائیں تو اس کی رحمتیں نازل ہوجاتی ہیں، 
 اور جب (انسانی) نفوس تنگ ہو جائیں تو اس (اللّٰہ کی نازل کردہ) برکتیں موسلا دھار برستی ہیں۔