دعائے شیخ
يارب إن لنا أحبــة
يصافحون القلوب قبل الأيادي ،
ويمنحونا وداً ليس له حدود ،
يا رب
ِّ أنظر لهم بنظرة رضا لايشقون بعدها أبداً ،
وألبسهم لباس التقوى والعافية واشفهم ،
وارزقهم رزقاً تغنيهم به عن من سواك
واجعلهم من أهلك وخاصتك
واغفر لنا ولهم ولوالدينا ولوالديهم ولكل عزيز وغالي عليهم.
واغفر وارحم للمسلمين والمسلمات الأحياء منهم والأموات .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے میرے رب ! بیشک ہمارے احباب ایسے ہیں
کہ ان کے دل (ان کے) ہاتھوں (کے ملنے) سے قبل ہی آپس میں مصافحہ کر لیتے ہیں اور وہ ہمیں ایسی محبت تحفہ میں دیتے ہیں کہ جس کی کوئی حدود نہیں ہوتیں۔
اے میرے پروردگار !
انہیں اپنی رضا کی ایسی نظر سے دیکھئیے کہ اس کے بعد وہ کبھی بھی سعادت سے محروم نہ ہوں ،
انہیں تقوی اور عافیت سے آراستہ کر دیجیے ،
انہیں (بیماریوں سے) شفا دے دیجیے ،
انہیں ایسا رزق دے دیجیے کہ جس کے سبب آپ انہیں اپنے علاوہ (سب) سے بے نیاز کر دیں ،
انہیں اپنے قریبی اور اپنے خاص بندوں میں شامل فرما دیجیے ،
ہماری ، ان کی ، ہمارے والدین کی ، ان کے والدین کی ، ان کے ہر ایک عزیز اور گراں قیمت دوست کی بخشش کردیجیے ،
تمام زندہ اور فوت شدہ مسلمان مردوں اور عورتوں (کے گناہوں کو) بخش دیجیے اور ان پر رحم فرمائیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔