دعا بتاریخ مئی 21, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَلْمَحَبَّةُ أَجْمَلُ مَا تَحْمِلُهُ الْقُلُوْبُ 
وَالْحَنِیْنُ أَرْوَعُ مَا فِیْ مَشَاعِرِنَا 
وَالْدُّعَاءُ یَبْقیٰ ھُوَ عِطْرُ تَوَاصُلِنَا 

أَسْأَلُ اللّٰهَ 
أَنْ یَّرْضیٰ عَنِّی وَعَنْکُمْ فَلَیْسَ بَعْدَ رِضَی اللّٰهِ إِلَّا الْجَنَّةُ 
اَلْلّٰهُمَّ 
اُکْتُبْ لَنَا مِنْ أَنْفَاسِ ھٰذَا الْصُبْحِ 
خَیْرًا نَعْلَمُهٗ وَرِزْقًا نَکْتَسِبُهٗ وَبَشَارَةً نَسْعَدُ بِھَا 
اَلْلّٰهُمَّ 
اِجْعَلْ ھٰذَا الْصَّبَاحِ خَیْرًا لَّنَا 
مَمْلُوْءًا بِالْأَجْرِ، مَصْحُوْبًا بِالْعَافِیَةِ وَمَخْتُوْمًا بِالْمَغْفِرَةِ 
 
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً  

اردو

​محبت سب سے خوبصورت چیز ہے جو دلوں میں ہوتی ہے 
​(ماضی کی حسین) یادیں سب سے عمدہ چیز ہے جو ہمارے احساسات میں ہوتی ہے 
اور دعاء باقی رہتی ہے کہ وہ ہمارے باہمی میل جول کی خوشبو (اثر رکھتی) ہے 

​اللہ تعالیٰ سے میں سوال کرتا ہوں کہ 
​وہ مجھ سے اور آپ احباب سے راضی ہو جائے کہ اللہ کی رضا کے بعد جنت ہی ہے 
​اے اللّٰہ! 
​ہمارے لیے آج کی صبح کی سانسوں سے : 
​اس خیر کو جسے ہم جانتے ہیں، 
​اس رزق کو جسے ہم کما سکیں 
​اور اس خوشخبری کو جس سے ہم سعادت حاصل کریں ، لکھ دیجیے ، 
​اے اللّٰہ! 
​اس صبح کو ہمارے لیے اس بھلائی کا باعث بنا دیجیے 
​جو اجر وثواب سے بھرپور، عافیت ہمراہ لیے ہوئے اور گناہوں کی مغفرت سے سر بمہر ہو 

​اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
​ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
​اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔