دعا بتاریخ مئی 21, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم
 كن لنا ولا تكن علينا
 اللهم
 ارحمنا فأنت بنا راحم ولا تعذبنا فأنت علينا قادر.

اللهم
 أعطنا من الدنيا ما تقينا به فتنتها وتغنينا به عن أهلها ويكون بلاغاً لنا إلى ما هو خير منها 
فإنه لا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم.

   آمـــــــــين يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہمارے ہو جائیے اور ہمارے خلاف نہ ہوئیے، 
اے اللّٰہ!
ہم پر رحم فرمائیے کہ آپ ہم پر رحم کرنے والے ہیں اور ہمیں عذاب نہ دیجیے کہ آپ اس پر قادر ہیں، 
اے اللّٰہ !
ہمیں دنیا (کے مال واسباب) سے وہ دیجیے جس کے سبب ہم اس کے فتنے سے بچیں اور اس کے ذریعہ ہمیں دنیا والوں سے بے نیاز کردیں اور ہماری اس طرف پہنچ ہو جائے جو اس سے بہتر ہو۔
کیونکہ نیکی کرنے کی قوت اور برائی سے بچنے کی طاقت اللّٰہ ہی کی طرف سے ہے جو بلند ذات عظمت والا ہے۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔