دعائے شیخ
اَلْلّٰھُمّ
اِجْعَلْنِیْ وَ أَحِبَّتِیْ مِنَ الْسُّعَدَاءِ اَلْلَّذِیْنَ بَشَّرْتَھُمْ بِقِوْلِكَ
لَھُمْ مَّا یَشَاءُوْنَ فِیْھَا وَ لَدَیْنَا مَزِیْدٌ. قٓ ؛ 35
فَیَا رَبَّ اُرْزُقْنَا مَزِیْدَكَ الْعَظِیْمَ وَ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ بَارِكْ لَنَا فِیْ أَعْمَارِنَا وَ بَارِكْ لَنَا فِیْ أَرْزَاقِنَا.
رَبَّنَا أَصْبَحْنَا لَكَ شَاکِرِیْنَ ذَاکِرِیْنَ حَامِدِیْنَ رَاضِیْنَ وَ عَلَیْكَ مُتَوَکِّلِیْنَ
لَكَ الْحَمْدُ رَبَّنَا
فَأَتْمِمْ عَلَیْنَا نِعْمَتَكَ وَ عَافِیَتَكَ وَ سَتْرَكَ،
وَ أَسْعِدْنَا فِی الْدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ یَا کَرِیْمُ
آمِيْن يَا ربَّ الْعَالَمِيْن
اے اللّٰہ!
مجھے اور میرے احباب کو کامیاب لوگوں میں شامل کر دیجیے :
جنہیں آپ نے اپنے اس قول کے ساتھ بشارت دی ؛ "ان کے پاس وہ ہوگا جسے وہاں چاہیں گے، اور ہمارے پاس مزید بھی ہے۔"
پس اے ہمارے پروردگار !
ہمیں آپ اپنی طرف سے یہ مزید عظیم (صورت میں) دے دیجیے اور ہمارے لیے ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے،
ہماری اپنی عمروں (زندگیوں) میں برکت پیدا کر دیجیے اور ہمارے لیے، ہمارے رزق کے وسائل میں برکت دے دیجیے،
اے ہمارے پروردگار !
ہم نے اس حالت میں صبح کی کہ آپ کا شکر کرنے والے، آپ کا ذکر کرنے والے ، (آپ کی) تعریف کرنے والے ، (آپ کے فیصلوں پر) راضی رہنے والے اور آپ کی ذات پر اعتماد رکھنے والے ہیں،
آپ ہی کے لیے تعریف ہے، اے ہمارے رب !
پس آپ ہم پر اپنی نعمتیں، اپنی عافیت اور اپنی ستر پوشی کو مکمل کر دیجیے،
اور اے مہربان ہستی !
ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیاب کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعاؤں کو قبول فرما لیجیے!