دعائے شیخ
اللهم إنك وضعت في كل قلب ما يشغله،
فأودع في قلوبنا ما يشغلنا بك،
وأودع في أسماعنا مايطمئننا بك، وأودع في ألسنتنا مايهدينا اليك.
اللهم إنا نستغفرك استغفاراً يطهر النفوس من أوزارها،
ونشهد لك شهادة نحشر تحت ظلالها،
وارزقنا حمدا يملأ الميزان،
وشكراً يزيدنا في الإحسان، ياكريم يامنان.
اے اللہ ! بیشک آپ نے ہر دل میں ایسی کیفیت رکھ دی ہے جو اسے اپنے ساتھ مشغول رکھتی ہے ،
لہذا ہمارے دلوں میں وہ (کیفیت) رکھ دیجیے جو ہمیں آپ کے ساتھ مشغول رکھے ،
ہماری سماعتوں میں وہ (کلمات) عنایت کردیجیے جو ہمیں آپ سے مطمئن رکھیں ،
ہماری زبانوں میں وہ ( رشد و ہدایت ) رکھ دیجیے جو ہمیں آپ کی طرف جانے والے راستہ پر گامزن کردے ،
اے اللّٰہ ! بیشک ہم آپ سے اپنے گناہوں کی ایسی بخشش مانگتے ہیں ، جو ہمارے نفوس کو گناہوں کے بوجھ سے پاک کر دے ،
ہم آپ کے لیے ( اپنے دلوں سے آپ کی ذات و صفات اور ان کے تقاضوں میں یکتا ہونے کی ) وہ گواہی دیتے ہیں جو ہمیں اپنے سائے تلے اکٹھا کردے ،
ہمیں اپنی ایسی تعریف کی توفیق عطا فرما دیجیے جو ہمارے (حُسن عمل کے) ترازو کو بھر دے ،
اور اپنے ایسے شکر کی توفیق دے دیجیے جو ہمیں بھلائی ( احسانی کیفیات ) میں ترقی دے ،
اے جود و کرم والے ، اے احسان کرنے والے ! ( ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے )