دعا بتاریخ جنوری 21, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهمَّ صل على محمد خير الأنبياء والمرسلين، 
اللهمّ 
احشرنا في زمرته، وإجعلنا من أهل شفاعته وأحينا على سنته وتوفنا على ملته
 وأوردنا حوضه ياحي ياقيوم ووالدينا وأحبابنا وجميع المسلمين والمسلمات. 

آمين يارب العالمين 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ، انبیاء اور رسولوں میں سے سب سے بہترین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے ۔
اے اللّٰہ! آپ
 ہمیں ان کی جماعت میں شامل فرما دیجیے ، 
ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے جو آپ ﷺ کی شفاعت کے اہل ہیں ، 
ہمیں آپ ﷺ کی سنت (طریقے) پر زندہ رکھئیے  
اور آپ کی ملت (اسلامیہ) پر دنیا سے لے جائیے ، 
اے زندہ اور اپنے سہارے قائم ذات ! 
آپ ہمیں ، ہمارے والدین کو، ہمارے احباب کو اور تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کو ، (قیامت کے دن)  آپ ﷺ کے حوض کوثر پر حاضری عنایت کیجیے ۔ 
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!