دعا بتاریخ جنوری 21, 2021

دعائے شیخ

عربی

💕المحبة أجمل ماتحمله 💕قلوبنا ،،
والحنين أروع مافي مشاعرنا ..
والدعاء هو طريق تواصلنا ..
أسأل الله أن يرضى عنكم وعنا ،،
فليس بعد رضا الله إلا الجنة ..
أضاء الله طريقكم ،، وفرج ضيقكم .. وأنار قلوبكم ،، ويسر دروبكم .. ووهبكم من عرشه عزة ،، ومن خزائنه رزقا .. ومن نبيه شفاعة ،، ومن جناته فسحة ومقاما  ومن قلبي لكم معزة وتقديرآ وإحترامآ يليق بمقامكم. 

اردو

محبت 💕 ہمارے دلوں💕 کی سب سے زیادہ خوبصورت (حقیقت) ہے ۔
اور شوق و ولولہ ، ہمارے جذبات کی سب سے زیادہ شگفتہ چیز ہے ..
اور دعا ہمارے باہمی رابطے کا طریقہ ہے ۔

میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ اور ہم سے راضی ہوں ، کہ اللہ کی رضا کے بعد جنت ( میں داخلہ) کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے ۔

اللّٰہ تعالیٰ آپ کا راستہ روشن کرے ... 
اور آپ کی تنگی کو دور کرے ... 
اور آپ کے دلوں کو روشنی عطا کرے ... 
اور آپ کی راہیں ہموار کرے ... 
اور آپ کو اپنے عرش سے عزت ، اپنے خزانوں سے رزق ، اپنے نبی ﷺ کی شفاعت ، اپنی جنتوں کی راحت اور  قیام نشینی ،  میرے ( حضرت شیخِ رائے پور مدظلہ کے ) دل سے آپ کو ، آپ کے مقام و مرتبہ کے شایان شان ، عزت ، قدر اور احترام عطا کرے