دعا بتاریخ اکتوبر 20, 2023

دعائے شیخ

عربی

الحب يطغى والحنين عظيم
وهواك في كل القلوب مقيم

صلى الله عليك في عليائه
ماهب من نفح الجنان نسيم
صلى الله عليه وسلم

اللهم
ارزقنا شفاعته وأوردنا حوضه
 واحشرنا في زمرته

             آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

محبت موجزن ہوتی ہے جبکہ اشتیاق عظمت کا باعث ہے
آپ ﷺ کی طرف میلان سب دلوں میں جاگزیں ہے

اس (اللّٰہ تعالیٰ کے آپ ﷺ کو دئیے ہوئے) بلند مقام میں ، آپ ﷺ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوں 
جب تک کہ جنت میں بادِ نسیم (خوشبو دار ہوا) چلے
صلی اللّٰه علیه وسلم 

اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل فرمائیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔