دعائے شیخ
يارب أنت أعلم بنفسي مني
وأنت أعلم بمكانة أحبابي عندي ،
اللهم
اكتب لهم من خير الدنيا والآخرة
ما لا يخطر لهم على بال ،
وأنزل عليهم لطفك أينما ذهبوا ،
ويسر لهم الخير كلما طلبوا ،
وشد أزرهم إذا العزائم فترت ،
وآمن روعتهم إذا السماء انفطرت ،
ويمن كتابهم إذا الصحف نشرت ،
واختم لي ولهم بالإيمان.
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے میرے پروردگار !
آپ میری ذات کو میرے سے زیادہ بہتر جانتے ہیں اور میرے ہاں جو مقام میرے احباب کا ہے اسے بھی آپ سب سے زیادہ جانتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
ان (میرے احباب) کے لیے دنیا اور آخرت کی وہ تمام بھلائیاں طے کر دیجیے جن کا خیال بھی ان کے دل پر نہ گزرا ہو ،
وہ جہاں بھی جائیں ، ان پر اپنی مہربانی فرما دیجیے۔
جب بھی وہ طلب کریں ، ان کے لیے بھلائی کو آسان کر دیجیے ،
جب مضبوط ارادے کمزور پڑ جائیں ، ان کی کمر (ہمت) مضبوط کر دیجیے ،
جب (قیامت کے دن) آسمان پھٹ جائے ، ان کے خوف کو امن سے بدلیے ،
جب اعمال نامے کھولے جائیں ، انہیں داہنے ہاتھ میں نامہ اعمال دیجیے ۔
اور میرا اور ان کا خاتمہ ایمان پر فرما دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔