دعا بتاریخ اگست 20, 2021

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
لك الحمد والشكر، أطعمت وسقيت وكفيت وأغينت وهديت 
اللهمّ 
امنحنا سترا يحجب ما اقترفناه
وعلما يزيل ماجهلناه ورزقاً يفوق ما تمنيناه .
اللهمّ 
إنا نسألك أن تحفظ علينا النعم وتدفع عنا النقم وأن ترزقنا سعة الرزق وراحة البال ولباس العافية يارحيم ياكريم يارب. 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہی کی تمام تعریف اور شکر ہے کہ آپ نے (آج تک) کھلایا ، پلایا ، (کھانے پینے کی ضروریات پوری کیں ، ہر مشکل میں ہمارے لئے) کافی ہوئے ، غنی (وسائل سے مالا مال) کیا اور (زندگی کے معاملات میں) رہنمائی دی ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں عطا فرما دیجیے : 
 ایسی پردہ پوشی ، جو ہماری کوتاہیوں کو چھپا لے ، 
ایسا علم ، جو ہماری جھالت کو زائل کردے ، 
اور ایسا رزق ، جو ہماری تمناؤں سے بھی بالاتر ہو ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ :
 (اپنی عطا کردہ) نعمتوں کو ہم پر محفوظ رکھئیے ،
ہم سے سختیاں دور فرمائیے ، 
اور رزق کی وسعت ، دل کی راحت اور لباسِ عافیت (سے ڈھانپ) دیجئے ، 
اے رحیم ذات ، اے مہربان ہستی اور اے پروردگار !  ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!
 

انگریزی

O Allah!
All praise and thanks is for You, 
Who has, until this day, fed us, 
And has helped us in every difficulty, 
And has enriched with resources,
And has guided us in our affairs.

O Allah! Grant us:
A veil that hides our shortcomings,
And knowledge that removes our ignorance,
And sustenance that is beyond our desires.

O Allah!
Indeed, we implore You to:
Ensure that blessings You have granted remain bestowed upon us,
And to remove hardships from us,
And to provide us with plentiful sustenance, comfort of the heart and envelope us with wellbeing.

O Most Merciful, Most Beneficent, and O Lord!  

Accept our prayers!