دعائے شیخ
اَلْلَّهُمَّ
أَصْلِحْ لَنَا دِیْنَنَا اَلَّذِیْ ھُوَ عِصْمَةُ أَمْرِنَا،
وَأَصْلِحْ لَنَا دُنْیَانَا اَلَّتِیْ فِیْھَا مَعَاشُنَا،
وَأَصْلِحْ لَنَا آخِرَتَنَا اَلَّتِیْ إِلَیْھَا مَعَادُنَا،
وَاجْعَلِ الْحَیَاةَ زِیَادَةً لَّنَا فِیْ کُلِّ خَیْرٍ،
وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لَّنَا مِنْ کُلِّ شَرٍّ۔
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ !
آپ ہمارے لیے ہمارے دین کو سنوار دیجیے جو کہ ہمارے امر (زندگی کے بنیادی معاملہ) کی حفاظت (کا ذریعہ) ہے،
ہماری دنیا کو سنوار دیجیے جس میں ہمارا ذریعہ معاش ہے،
ہماری آخرت کو سنوار دیجیے جو ہمارے لوٹنے کی جگہ ہے،
زندگی کو ہمارے لیے، ہر بھلائی میں بڑھوتری کا ذریعہ بنا دیجیے،
اور (وقت مقررہ پر) موت کو ہمارے لیے، ہر شر سے راحت (کا ذریعہ) بنا دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔