دعا بتاریخ جولائی 20, 2023

دعائے شیخ

عربی

من حكمة الله جل وعلا 
أن جعل طرفي العام شهران محرمان
فبدأ بشهر محرم وانتهى بشهر                                ذو الحجة 
إشعارًا للمؤمن بأن يبدأ  عمله بالخير ويختمه  بالخير

في بداية العام نصوم عاشوراء فيغفر لنا بإذن الله 
وفي  نهايته نصوم عرفه فيغفر لنا بإذن الله 
يأبى الله إلا أن يتوب علينا ويمن علينا سبحانه ونبدأ عامنا طاهرين
اللهم أبدل أيام المحن بأيام المنن 
واجعل ما سيأتي من أعمارنا خيرا مما انقضى منها وارض عنا وارضنا وارزقنا حسن الخاتمة والفردوس اﻷعلى 
                  آمين يارب العالمين
         طابت أوقاتكم بالذكر والدعاء

اردو

بزرگ و برتر اللّٰہ کی حکمت میں سے ہے کہ اس نے (ھجری) سال کے دونوں اطراف حرمت والے مہینے رکھے کہ اس نے مسلمان کو یہ آگہی دیتے ہوئے (ھجری سال) کا ماہ محرم سے آغاز کیا  اور ماہ ذو الحجہ کے ساتھ اختتام کیا ، کہ وہ اپنے عمل کا آغاز خیر سے کرے اور اور اختتام بھی خیر پر کرے۔ سال کے شروع میں ہم عاشورہ (دس محرم) کا روزہ رکھتے ہیں تاکہ اللہ کے حکم سے ہمیں  بخشش دیدی جائے اور اس کے اختتام پر ہم عرفہ (9 ذی الحجہ کے دن) کا روزہ رکھتے ہیں تاکہ اسکے حکم سے ہماری بخشش ہو جائے ، تاکہ اللّٰہ سبحانہ ہماری توبہ قبول کئے بغیر  اور ہم پر احسان کئے بغیر نہ رہیں  اور ہم سال کا آغاز اس حال میں کریں کہ ہم (گناہوں سے) پاک و صاف ہوں اے اللّٰہ! مشقت کے دنوں کو اپنے احسانات کے دنوں کے ساتھ بدل دیجیے ، ہماری عمر (زندگی) کے آنے والے وقت کو اس سے بہتر کر دیجیے جو اس کا گذر گیا ، ہم سے راضی ہو جائیے اور ہمیں مطمئن رکھئیے اور ہمیں (زندگی کا) اچھا انجام اور جنت کا بلند مقام دے دیجیے۔ اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول کیجئے 
ذکر اور دعا کے ساتھ آپکا تمام وقت عمدہ بسر ہو